ْجہلم، میراں علی حیدر بادشاہ کے سجادہ نشین سید توقیر حسین شاہ کے بیٹ کی نماز جنازہ ادر

اتوار مئی 19:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) میراں علی حیدر بادشاہ کے سجادہ نشین سید توقیر حسین شاہ کے بیٹے محمد زکریا کی نماز جنازہ گزشتہ شب ادا کی گئی جس میں سابق سینٹر و رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان ،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری تسنیم ناصر اقبال ،پروفیسر بہاول شیر،چیئرمین یونین کونسل راجہ کامران حیات،،پنجاب بار کونسل کے سابق رکن راجہ شکیل احمد ،سینئر وکلاء راجہ فاروق رضا،راجہ توقیر احمد خان،شیخ ندیم صادق،امیر حمزہ کرمانی، عاشق شکور بٹ ،عبداللہ بٹ،وسیم شکور بٹ،خواجہ ناصر ڈارکے علاوہ ہزاروں معززین تاجروں ،وکلاء اور مریدین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی گرائونڈ میں نماز جنازہ ادا کی جبکہ اس سانحہ سے ہر فرد سوگوار تھا جبکہ متعدد لوگ اشک بار آنکھوں سے سید توقیر حسین شاہ سے افسوس کررہے تھے جبکہ مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کر رہے تھے