Live Updates

تلہ گنگ ، پی پی وفدکی سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن سے ملاقات ، ضلع بھر میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت

اتوار 20 مئی 2018 19:10

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سردارسلیم حیدر کی قیادت میں پی پی وفدکی سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن سے ملاقات جس میں سردار فیض ٹمن کو ضلع بھر میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی-سردار فیض ٹمن نے اس ملاقات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ سردار سلیم حیدر میرے پرانے دوست ہیں اور ہم نے ایک وزارت میں اکٹھے کام کیا ہے -میںنے سردار سلیم حیدر کی مخلصانہ دعوت کا شکریہ ادا کیا ہے مگرمیں نے آزاد طور پر ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے اپنا پینل تیار کر رہا ہوں پی پی پی نے اگر ہمارے آزاد پینل کی حمایت کی تو میں الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی جائن کر سکتا ہوں -انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ میں نے تحریک انصاف یا پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات