سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ ؛عامر خان نے معذرت کرلی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نہ کرنے کیوجہ سامنے آگئی ہے،فلم انڈسٹری میں عامر خان کا کوئی متبادل نہیں ہے،کیونکہ وہ ہر کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ کچھ نیا کرکے مداحوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں،گزشتہ ماہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر جگہ بس رنبیر کی تعریفوں کو پھول باندھے جارہے ہیں،بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ابتدائی طور پر عامر خان بھی فلم کا حصہ تھے اور انہوں نے فلم میں سنجے دت کے باپ کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے عامر خان کی جانب سے فلم میں سنیل دت کا کردار نہ کرنے کیوجہ بتادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘ میں کرچکا ہوں۔

راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائیگی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔