برطانیہ؛ہیری کی شادی میں دو سابقہ گرل فرینڈز کی شرکت،غمزدہ تصاویریں وائرل

اتوار 20 مئی 2018 19:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) برطانیہ میں شاہی شادی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل جہاں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے،وہیں ہیری کی سابقہ گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی غمزدہ اور اداس دکھائی دیں،اداس تصویریں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے گرما گرم تبصروں سے ٹوئٹرگرما دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو دنیا بھرمیں ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی،جہاں ہیری اورمیگھن انتہائی خوش باش نظرآئے اور شادی کی تقریب میں شریک ہرچہرہ مسکراتا دکھائی دیا،وہیں ایک چہرہ ایسا بھی تھا جو انتہائی اداس نظرآیا۔

ہیری نے اپنی شادی میں سابقہ گرل فرینڈ کو بھی مدعوکیا تھا،چیلسی ڈیوی گھرسے نکلتے ہوئیتو مسکرائیں لیکن تقریب میں پہنچ کر غمزدہ سی ہوگئیں۔دلچسپ بات یہ ہے شادی میں صرف چیلسی ہی نہیں ہیری کی ایک اور سابقہ گرل فرینڈ کریسیڈا بوناس بھی شریک تھیں۔ شاید ایک دوسرے کا غم بانٹنے کیلئے تقریب میں دونوں ساتھ ساتھ دکھائی دیں۔سوشل میڈیا پرہیری کی سابقہ گرل فریںڈ کو لے کر خوب تبصرے ہوئے۔