مقبوضہ کشمیر: سوپور میںبھارتی فورسزکی فائرنگ سی9سالہ بچہ شدید زخمی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں سوپورکے علاقے آرمپورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک 9سالہ بچے کو شدید زخمی کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے آرمپورہ میں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیر کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے گولے داغے۔

سی آر پی ایف اہلکاروں کی فائرنگ سے کمسن بچے رضوان احمد کبو کے سر میں شدید زخم آئے ہیں۔ اس کو فوری طور پر سوپور ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں سے اس کو خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے سر میں گولی لگی ہے۔