بحرالکاہل کے جزائر کا شمالی کوریا پر ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور

اتوار 20 مئی 2018 19:20

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) بحرالکاہل میں واقع جزائر کے رہنماوں کا اجلاس جاپان کے فوکوشیما پریفیکچر میں ختم ہو گیا ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں شمالی کوریا سے متعلق معاملات کا تذکرہ کیا ہے۔جنوبی بحرالکاہل کے 16 ممالک اور دو فرانسیسی علاقہ جات کے رہنماؤں کا 2روزہ اجلاس ایواکی شہر میں ختم ہوا۔

(جاری ہے)

مشترکہ اعلامیے میں زور دیا گیا کہ قانون پر مبنی آزاد،کھلا اور دیرپا بحری استحکام ہی علاقائی امن اور خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے۔شرکا نے بحری سلامتی، انسانی وسائل کی ترقی اور دیگر معاملات میں مل کر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بحرالکاہل کے جزائر کی سلامتی کیلئے ماحولیاتی تبدیلی ایک واضح خطرہ ہے اور اس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ 12 جون کو متوقع امریکہ شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے بعد، شمالی کوریا کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :