تھر کے علاقے چھاچھرو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اتوار 20 مئی 2018 19:20

تھر چھاچھرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تھر کے علاقے چھاچھرو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ عوام کا پانی کی قلت کے خلاف پانی کیٹنکیا ں اور برتن اٹھا کر دو روز سے احتجاج جاری ہے جبکہ سحرو افطار میں شدید مشکلات اور شدید گرمی سے عورتوں اور بچوں کا برا حال ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر کے علاقے چھاچھرو ، ارسلان پور ، تھیپرو اور ضلع مٹھی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پانی کی قلت کے خلاف عوام کا پانی کی ٹینکیاں اور برتن اٹھا کر احتجاج دو روز سے جاری ہے ۔

مظاہرین نے حکومت سے ہنگامی طور پر پانی مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث سحری اور افطاری بھی نہیں کر پا رہے جبکہ گرمی کی شدت سے عورتوں اور بچوں کا برا حال ہے ۔ ۔