ملک میں کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترقی نہیں کر سکتے اور حکومت کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرے، جان شیر خان

اتوار مئی 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کئے بغیر کھیل ترق نہیں کر سکتے اور حکومت کھلاڑیوں کے معاشی مسائل مددنظر رکھ ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کی بے روزگاری ہے جب تک بے روزگاری پر قابو نہیں پائے گا تو اس وقت تک ملک میں کھیل ترقی نہیں کرسکتے، انہوں نیکہا کہ کسی بھی کھیل میں حکومت اور سپانسر کے بغیر ترقی ناممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر اور ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا اور حکومت کا فرض ہے، بارہ بار کے عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا کہ سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں میں آنا چاہئے تاکہ ملک میں دوسری کھیلوں کو فروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک میں پہلی کبڈی سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کبڈی سپر لیگ ملک میں ہمارے ثقافتی کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا، کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی میں کھلاڑیوں اور عہدیداروں کا بڑا اہم کردار ادا ہوتا ہے ان دونوں ملکی مفاد کو مدد نظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہیئے،