تاندلیانوالہ،شہباز شریف کی مرحوم رجب علی بلوچ کے گھر آمد ،خاندان سے تعزیت کی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تاندلیانوالہ کنجوانی میں ایم این اے رجب علی بلوچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد شہباز شریف کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور افسوس مرحوم رجب علی بلوچ پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم ن لیگ کے صدروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تاندلیانوالہ میں ایم این اے رجب علی بلوچ مرحوم کی رہائش گاہ آمدشہباز شریف کا ایم این اے رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور سوگوار خاندان رجب علی کے بھائی میاں علی گوہر بلوچ مرحوم کے بیٹے سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورشہباز شریف نے رجب علی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی کہ اللہ تعالی رجب بلوچ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے انہوں نے کہا مرحوم رجب علی بلوچ پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے رجب علی بلوچ نے اپنے علاقے میں عوام کی بھرپور خدمت کی مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھیں گی.

اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے تھے یاد رہے وزیر اعلی پنجاب ہفتہ کو آنا تھا دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوا تھا