مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی عہدے سے مستعفی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے اراکین اسمبلی کے نارواں رویے کے خلاف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ بجھوا دیا تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا تھا جس پر صوبائی مشیر خزانہ کو باز اراکین اسمبلی کے نارواں رویے کا سامنہ کرنا پڑرہا تھا جس کے بعد ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھجوا دیا ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتی اراکین کوششیں کررہے ہیں کہ ڈاکٹر رقیہ سعید اپنا استعفیٰ واپس لے لیں