Live Updates

بجٹ وقت سے پہلے پیش کیا جارہا ہے، حکومت آزاد کشمیر کو کس بات کا خوف ہے،چوہدری یاسین

اتوار 20 مئی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) قائد حزب اختلاف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو کس بات کا خوف ہے کہ وہ بجٹ وقت سے قبل پیش کر رہی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اس حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے رمضان المبارک میں وقت سے قبل بجٹ پیش کر نا دال میں کچھ کالا ضرور ہے ،آزاد کشمیر میں نہ تو انتخابات ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی غیر معمولی صورتحال ہے جسکی وجہ سے بجٹ وقت سے قبل پیش کیا جارہا ہے ۔

وہ آج یہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو کس بات کی جلدی ہے کہ انکو رمضان المبارک کے دوران اجلاس بلانے کی ضرورت پیش آئی ہے ۔عیدالفطر کے فوری بعد اجلاس بلایا جاتا تاکہ بجٹ پر سیر حاصل بحث کی جاسکتی حکومت نے اس سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت بھی نہیں کی اور نہ ہی کوئی توجہء پیش کی کہ وہ کس وجہ اور کون سے غیر معمولی حالات کی وجہ سے بجٹ قبل از وقت پیش کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نگران حکومت کا خوف ہے یا کوئی اور بات ہے ،انکو اپنے وقت سے قبل بجٹ پیش کر نے کی کیا ضرورت پیش آئی ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سینٹ کے ایوانوں میں بھٹو کے نعرے گونجے تھے اسی طرح وفاق ،پنجاب ،خیر پختونخواہ ،بلوچستان اور سندھ میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے ،آصف علی زرداری نے پنجاب کے شہر لاہور کو اسی لئے اپنا مسکن بنایا ہوا ہے کہ پنجاب کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔۔۔۔راٹھور
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات