کراچی ،مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اتوار 20 مئی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سر میں چوٹیں لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :