جاتی عمرہ سڑک توسیع معاملہ، نیب ٹیم سارا دن نواز شریف کا انتظار کرتی رہی

احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ایگزیکٹو اجلاس میں کیا جائیگا،ذرائع

اتوار 20 مئی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نیب لاہور میں گزشتہ روز طلب کیا گیا تھانیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہاگیا تھاتاہم سہ پہر تین بجے تک سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نیب لاہور کے روبرو پیش نہیں ہوئے نیب لاہور کی ٹیم چھٹی کے روز بھی نیب آفس میں موجود رہی اور سابق وزیراعظم کا انتظار کرتی رہی اس موقع پر نیب آفس کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پربطوروزیراعظم 1998ء میں رائیونڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر کرنے کا الزام ہے نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 11بجے دن کو طلب کیا تھا لیکن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سہ پہر تین بجے تک نیب کی ٹیم کے روبرو پیش نہیں نیب لاہور کی ٹیم نیب آفس میں سابق وزیراعظم کا انتظار کرتی رہی مگر سابق وزیراعظم نیب آفس میں پیش نہ ہوئے اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حکم سے رائیونڈ سے جاتی امراء تک تعمیر ہونے والی 20 فٹ کی سڑک کو 24 فٹ چوڑا گیا جس سے سڑکپر لاگت کا خرچہ بھی زیادہ آیا واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 21 اپریل کو بھی طلب کیا تھا لیکن سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کی ناسازی طبعیت کے باعث لندن میں موجود ہونے کی وجہ سے نیب لاہور کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر نیب لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو گزشتہ روز 20 مئی کو دوبارہ طلب کیا تھااور ان کی طلبی کے حوالے سے تین روز قبل نیب لاہور کی ٹیم نے جاتی امراء کے گیٹ پر سابق وزیراعظم کی طلبی کا نوٹس چسپاں کیا تھانیب لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نیب آفس نہیں آئے تو پھر آج شام ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دوبارہ طلب کیا جائے یا پھر اس کیس کو پراسیکویشن میں تبدیل کر دیا جائے نیب لاہور کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نیب آفس میں عد م پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کو مطلع کر دیا جائیگا اور وہاں سے ملنے والی ہدایات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔