سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

اتوار مئی 19:20

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہو گئے، انہیں ہیتھ سٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے، نئے ہیڈکوچ کی پہلی ا?سائنمنٹ جولائی میں شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ہو گی، سہ ملکی سیریز میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور ا?سٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی