کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپورت تھے،احسن اقبال

اتوار 20 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپورت تھے،انہوںنے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنی شہداء پر فخر ہے جبکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ 16مئی کو بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور قبر پر فاتحہ پڑھی۔

انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپوت تھے ۔انہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ ملک سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہی۔