ملاکنڈ ڈیوثرن میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ،649مشتبہ افراد گرفتار

بھاری مقدار میں،بارود ،راکٹ لانچر،مارٹر گولے اور دیگراسلحہ اور منشیات برآمد ،

اتوار مئی 19:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ملاکنڈ ڈیوثرن میں پولیس کا گرینڈ آپریشن ،649مشتبہ افراد گرفتار،بھاری مقدار میں،بارود ،راکٹ لانچر،مارٹر گولے اور دیگراسلحہ اور منشیات برآمد ،ملاکنڈ ڈیوثرن میں جرائم پیشہ کے لئے جگہ نہیں ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49مفروران ، 649مشتبہ گان ، 18کلاشنکوپ،13 رائفل ،97شارٹ گن،137 پستول ،30324کارتوس ، 43 جارجر،5 مارٹر گولہ ،1 راکٹ لانچر ، 13 راکٹ شیل ،7 خنجر،0.190kgبارود، 37.424کلوگرام چرس جبکہ 400لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :