سوات،تھانہ سیدوشریف میں دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ

اتوار 20 مئی 2018 19:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سوات میں ڈی پی او سوات کیپٹن ر واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سیدو شریف سرکل پیر سید خان کی سرکردگی میں تھانہ سیدوشریف میں دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ریگولر پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122 کے جوانوں ، بم ڈسپوزل سکواڈاور کرائم سین یونٹ نے شرکت کی،مشقی کارروائی سے پہلے ڈی ایس پی پیر سید خان نے تمام اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی اور بعدازاں دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی ایس پی پیر سید خان نے کہاکہ سوات پولیس ہرقسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :