Live Updates

روزہ حقو ق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کارکنان خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر عوامی فلاح وبہبودکے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ثروت اعجاز قادری

اتوار 20 مئی 2018 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روزہ حقو ق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے ،کارکنان وذمہ داران اپنے علاقائی سطح پر غریبوں ومستحقین کو رمضان المبارک میں راشن کی فراہمی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اور مرکزی سطح پر مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائیگا ،تمام ڈسٹرکٹ کنوینرز اہم شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے ابتدائی طبی سہولتات فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگائیں،کارکنان خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر عوامی فلاح وبہبودکے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے دن رات جدوجہد کرکے غریبوں کی امداد کو یقینی بنایا ہے ،غربت کوئی جماعت تنہا ختم نہیں کرسکتی حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ،انسانیت کی فلاح وبہبود تعمیر وترقی کیلئے کام کرنا عبادت ہے ، ملک سے غربت کے خاتمے اور غریبوں کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی کے امن سے ملک کی ترقی وخوشحالی جوڑی ہے،،کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ہی معیشت کو مضبوط اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، ثرو ت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ اور معاشرے میں عدم اطمینان کا سبب ہے،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے نظام میں موثر اصلاحات کی ضرورت ہے ،حکمران کرپشن کے ناسور کے خاتمے کی بجائے ایسے نمائشی اقدامات پر اکتفا کررہے ہیں جس سے کرپشن کے دروازے کومکمل بند نہیں کیا جاسکتا،حکومت کی طرف سے مہنگائی دور کرنے کے دعوئوں کے باوجود عام آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ہے ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ،مگر قرآن وسنت کے نظام کو آج تک نافذ نہیں کیا گیا ،سیکولر ازم ،لبرل ازم ،سوشلزم یہود ونصاری کے تمام نظام رائج کرنے کی کوشش کی گئی مگر عوام کو ان نظاموں سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔

#
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات