Live Updates

رمضان المبارک کابابرکت مہینہ ہمیں جذبہ ایثار و قربانی کا درس دیتاہے، میئر ساہیوال

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) میئر ساہیوال اسدعلی خاں نے کہاہے کہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ ہے جو ہمیں برداشت ‘ رواداری اور جذبہ ایثار و قربانی کا درس دیتاہے ۔ ہمیں اس بابرکت مہینے میںغریبوں اور ضرورتمندوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑھ چڑھ کر صدقہ ‘خیرات اور زکوٰة اداکرنی چاہئے تاکہ ہم الله تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرسکیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے رمضان المبارک میں شہر کے مختلف علاقوں سٹریٹ لائٹس کو روشن کردیا ہے اورصفائی وغیرہ کے انتظامات پہلے سے زیادہ کردیئے ہیں خصوصی طور پر مساجد کے باہر صفائی وغیرہ اور روشنی کے انتظامات میں اضافہ کردیاہے ۔ انہوںنے تاجروں پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے احترام کے پیش نظر عوام کو خورونوش کی اشیاء اور فروٹ وغیرہ سستے داموں فراہم کریں تاکہ غریب اور ضرورتمند افراد بھی روزے رکھ سکیں ۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں کے باہر گلی محلوں میں صفائی وغیرہ کا خصوصی خیال رکھیں اور کارپوریشن عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات