بیوی اور سسر کو قتل کرنیوالے ملزم سمیت4ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بیوی اور سسر کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم سمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں133/9-L میں گھریلو تنازعہ پر ظفر سیال نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی زاہدہ پروین اور سسر محمدنواز کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اورملزمان فرارہوگئے تھے جس کاتھانہ غلہ منڈی میں قتل کامقدمہ درج ہوا جبکہ ملزمان مفرور تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام نے ایس ایچ او غلہ منڈی انسپکٹرعزیز احمدچیمہ وغیرہ پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے دوہرے قتل کے ملزمان کوٹریس کرکے مرکزی ملزم ظفرسیال اوراس کے دیگرساتھیوں ناصر ‘ مظہراور فیصل کوگرفتارکرکے آلہ قتل پسٹل 30بور بھی برآمدکرلیا۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :