ہزاروں من مونجی خرد برد کرنے پر 4افراد کیخلاف مقدمات درج

اتوار مئی 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) دھوکہ دہی سے ہزاروں من مونجی خرد برد کرنے والے 4افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مونجی کے بیو پاریوں اسماعیل ‘ افراہیم اور محمد خان وغیرہ4ملزمان نے ٹھٹھہ بہادر سنگھ ‘ٹبی جے سنگھ ‘موضع کرم بلوچ اور ‘50/G-D‘49/G-D‘48/G-Dاور قصبہ نورشاہ کے زمینداروں لیاقت علی‘ محمد اشرف ‘ مظہر بلال ‘مقبول احمد ‘ محمداقبال ‘محمدا سلم‘ محمداشرف ‘منظور احمد ‘غلام ‘الله ودھایا اور علی رضا سے 9ہزار 364 من مونجی خرید کر خرد برد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 100سے زائد زمینداروںکے ساتھ فراڈ کرتے ہوئے ان کی مونجی خرد برد کرلی۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ملزما ن کے خلاف ابتک 15مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :