امریکی صدر نے ایڈمرل ہیری ہیرس کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 20:00

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کر دیا ہے ۔یہ انتخاب، جوہری ہتھیاروں سے پاک شمالی کوریا کے حصول کی خاطر، دباو اور مذاکرات پر مبنی امریکی دو رخی حکمت عملی کے پیش نظر عمل میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

جناب ہیرس حالیہ عہدے پر فائز پہلے جاپان نڑاد امریکی ہیں۔

وہ اس عہدے پر 2015 سے فائز ہیں اور تاحال شمالی کوریا کی میزائل اور جوہری پیش رفت اور چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک اعلامیے میں جناب ہیرس کو ہند و بحرالکاہل علاقے کے حوالے سے وسیع علم، قائدانہ صلاحیت اور جغرافیائی سیاست کا ماہر گردانا گیا ہی