جاپان امریکی محصولات کے خلاف اقدامات کیلئے تیار ہے، جاپانی حکومت کا عالمی تجارتی تنظیم کو نوٹس

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) حکومتِ جاپان نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ، فولاد اور المونیم پر امریکی محصولات کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تیار ہے۔حکومت نے اعلان کیا کہ وہ تقریباً 44 کروڑ ڈالر مالیت کے مساوی اقدامات لاگو کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ جاپان پر جو محصولات لاگو کر رہا ہے انکی مالیت بھی تقریباً اتنی ہی ہے۔

اگر مستقبل میں جاپان امریکہ کے خلاف حقیقتاً جوابی اقدامات کرتا ہے تو بین الاقوامی تجارتی ضوابط کے مطابق اس طرح کی پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے۔ ابھی اشیا کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔جاپان کا ردعمل چین اور یورپ سے مختلف ہے۔ قبل ازاں جاپانی حکومت نے کہا تھا کہ امریکہ کے خلاف جوابی اقدامات کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہونگی

متعلقہ عنوان :