افغان مغربی صوبے فراہ کے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 ہو گئی

اتوار 20 مئی 2018 20:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 411 ہو گئی ہے جس میں 379 پرائمری سکول ہیں جبکہ 32 ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ کی تربیت کا ایک مرکز بھی بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان سکولوں کی بندش سے 1 لاکھ 40 ہزار طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

ان تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان صوبے فراہ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 15 مئی کو طالبان فائٹرز نے فراہ صوبے کے دارالحکومت پر مختلف اطراف سے چڑھائی کی تھی جسے حکومتی فوج نے پسپا کر دیا تھا لیکن 2 روز بعد عسکریت پسندوں نے ایک مرتبہ پھر حملہ کیا۔ ابھی تک دوسرے حملے کو پسپا کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہی