صحبت پور،پارٹی کے فعالیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں

پیپلز پارٹی ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالے گی، رہنما پیپلزپارٹی بلوچستان

اتوار 20 مئی 2018 20:10

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما احمد نواز خان کھوسہ کی قیادت میں گوٹھ غلام محمد ساجانی میںشمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں ساجانی برادری کے استاد غلام حسین ،حضور بخش ،غلام محمد ،نبی بخش ، گل محمد ،نیک محمد اپنے براری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور میر احمد نواز کھوسہ کو مکمل حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما میر احمد نواز خان کھوسہ نے شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دی اور انھوں نے کہا میرے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیںوہ عوام کو بتا رہے ہیں کہ احمد نواز کھوسہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے یہ ان کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے میںنے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے اسے ضرور پورا کرو گا اور 2018 کے الیکشن میں عوام کی حمایت سے بھر پور انداز میں حصہ لونگا اور عوام اپنے ووٹ سے کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور اسکی حواریوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔اور اس وقت ملک بحرانوں میں گہرچکاہے۔(ن) لیگ کی حکومت نے معاشی بحران برپا کردیا ہے۔پاکستان کی غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھرمیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔

اور غریب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی PPPکی حکومت آئی انہوں نے بیروزگاری کا خاتمہ کیا اور پڑھے لکھے بیروزگارنوجوانوں کو ملازمتیں دی ۔تاکہ غریب عوام خوشحال زندگی گزارسکیں۔پچھلے ادوارمیں PPPکی حکومت نے بلوچستان کے عوام کی غربت کو مدنظررکھتے ہوئے بلوچستان پیکج دیا جس سے ہزاروں نوجوانوں کو باعزت نوکریاں ملی ہیں۔

اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کے مسائل پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی۔انھوں نے کہا کہ صحبت پور میں پیپلز پارٹی روز بروز فعال ہو رہی ہے اورکافی تعداد میں اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔پارٹی کے فعالیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں اورانہیں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور 2018کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو ثابت کر کے دکھائیں گے کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی صحبت پور سمیت ملک بھر میں کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جس سے ملک میں امن اور خوش حالی کا دور شروع ہو گا