Live Updates

مہمند ایجنسی میںپی ٹی آئی کی جیت ہوگی،رمضان کے بعد الیکشن مہم میں تیزی لائیں گے ،سجاد مومند

تحریک کی بھر پور کامیابی ہمارا مشن ہے، تحریک انصاف ہی واحد سیاسی پارٹی جو اس ملک کو بحرانوں سے نکلنے کی اہلیت رکھتی ہے ،فاٹا سے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی،بیان

اتوار 20 مئی 2018 20:10

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) مہمند ایجنسی میںپی ٹی آئی کی جیت ہوگی،رمضان کے بعد الیکشن مہم میں تیزی لائیں گے ،تحریک کی بھر پور کامیابی ہمارا مشن ہے ۔تحریک انصاف ہی واحد سیاسی پارٹی جو اس ملک کو بحرانوں سے نکلنے کی اہلیت رکھتی ہے ،فاٹا سے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مہمند ایجنسی کے جنرل سیکرٹری سجاد مومند نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی ہمارا مشن ہے اور ہم سب عمران خان کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی بنائیں گے اور عمران خان ہی آ ئندہ وزیر اعظم ہوں گے ۔

انہوں کے کہ فاٹا سے تمام تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے سرپرائز دیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا ہوا ہے اور پی ٹی آ ئی کا ہر کارکن عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی فاٹا کو فوراً قومی دھارے میں شامل کر کے قبائلی علاقوں میں صوبائی اور بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں ایک ایسا نظام وضع کیا ہے جس میں لوگوں کو انصاف ، میرٹ کی بالادستی، رشوت، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے اور عوام ترقی کرنے لگا ہے۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فاٹا کو بھی ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کریگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات