صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کا فیصل آباد میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ
اتوار 20 مئی 2018 20:10
(جاری ہے)
وہ حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی کے تحت فروخت کئے جانے والے سستے آٹے اور سستی چینی کے کائونٹرز پر بھی گئے اور فروخت کے عمل کا معائنہ کیا۔
انہوں نے چینی کے پیکٹ اور آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کیا اور ہدایت کی کہ سبسڈی پر سستے داموں فروخت کی جانے والی اشیاء کے ریکارڈ کو منظم اور فروخت کے تمام عمل کو شفاف رکھا جائے۔انہوں نے دالوں،مصالحہ جات،گوشت اور پولٹری کے سٹالز بھی چیک کئے اور خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان بازاروں کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کا بھرپور اعتماد ہی رمضان بازاروں کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اربوںروپے سے زائد مالیت کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کرکے اس کے ثمرات عام صارفین تک پہنچائے جارہے ہیں اور تمام تر حکومتی وانتظامی مشینری رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ میں مصروف ہے تاکہ ان کے انعقاد کے حقیقی مقاصد کما حقہ حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے رمضان بازاروں کے انتظامات پر اپنے اطمینان کااظہارکیا اور کہا کہ بہترین انتظامات ہمہ وقت برقرار رکھے جائیں۔انہوں نے رمضان بازار کی انتظامیہ سے کہا کہ صارفین کی معمولی سی شکایت کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔اس موقع پرصوبائی وزیر کو بتایا گیاکہ ضلع بھر میں 19سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیاگیا ہے جن میں پھلوں،سبزیوں،دالوں اور کچن کی دیگر اشیاء کی سپلائی کے لئے جامع میکنیزم پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔اسی طرح ایگریکلچر فیئرپرائس شاپ بھی ان بازاروں کا حصہ ہیں جن پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.