وزیراعلیٰ پنجاب کی تاندلیانوالہ کے نواحی گائوںکنجوانی میں تعزیت کیلئے رکن اسمبلی رجب بلوچ کی رہائش گاہ آمد

اتوار 20 مئی 2018 20:10

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اتوار کے روز تاندلیانوالہ کے نواحی گائوںکنجوانی455گ ب میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔محمد شہبازشریف نے رجب علی بلوچ کے کے بھائی علی گوہر بلوچ، مرحوم کی والدہ ماجدہ اور اہل خانہ سے سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے رجب علی بلوچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔محمد شہبازشریف نے رجب علی بلوچ مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے۔رجب علی بلوچ نے اپنے علاقے میں عوام کی بھرپور خدمت کی۔مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعد ازاں مرحوم کی رہائش گاہ سے ملحقہ ڈیرے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) مقامی رہنمائوں اور کارکنوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رجب علی بلوچ جیسے لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قابل قدر اثاثہ ہوا کرتے ہیں، انہوں نے بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا ور بیمار ہونے کے باوجود تنظیمی اور پارلیمانہ امور میںبھرپور حصہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر رجب علی مرحوم کے بیٹے روشن رجب اور کمسن بیٹی ایان رجب کو گلے لگا کر دلاسہ دیا اور غمزدہ خاندان کو غم کی گھڑی میں ساتھ ہونے کا بھرپور یقین دلایا۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، کارکن، مقامی عمائد ین، کمشنر فیصل آباد مومن علی آغااور عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔