شریف فیملی کو 3سو ارب کاحساب دینا ہوگا‘تمکین آفتاب

اتوار مئی 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ شریف فیملی کو 3سو ارب کاحساب دینا ہوگا،عوام کے خون پسینے کی کمائی سے جاتی امراء اور ماڈل ٹائون کے خرچے دس سال سے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں، پتا چل جائے گا کہ یہ سیاست میں کیوں آئے۔ان کا سیاست میں آنے مقصد صرف اپنی جیبیں بھرنا اور ملک سے فرار ہو جانا ہے۔ پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :