شرقپور ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جابحق

اتوار 20 مئی 2018 20:20

شرقپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) شیخوپورہ لاگر روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جابحق جبکہ دوست شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتا گیا ہے کہ فیاض نامی کانسٹبل اپنے دوست اعجاز کے ہمراہ گھر جا رہاتھاکہ راستے میں نامعلوم افراد نے کردی جس سے فیا ض نامی کانسٹیبل جابحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امدا د کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ۔