پی ایس پی کا فکر و فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے مصطفی کمال، چئیر مین پی ایس پی

پی ایس پی کا منشور استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستا ن کو تباہی سے بچانے اور ملک کے نظام کو صحیح خطوط پر ڈالنے کے لئے انقلاب وقت کی ضرورت ہے اوروہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا کیونکہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ ملک میں انقلاب کی نوید بن چکا ہے اورپاک سر زمین پارٹی کا منشور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار کرسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرک ویسٹ میں پی ایس پی کے تحت اورنگی ٹاؤن کے حلقے این اے 250 آفس کا افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی،صدر کراچی ڈویژن آصف حسنین، اراکین اسمبلی عبدللہ شیخ، محبوب عالم اور سیف الدین خالد بھی ہمراہ موجود تھیانہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے ماننے والے عوام پی ایس پی کے پرچم تلے متحد ومنظم ہو کر اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کاعزم رکھتی ہے تا کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کوبھی اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔پی ایس پی دوہرے تعلیمی نظام کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے، لہٰذاسرکاری تعلیمی اداروں کو بھی پرائیویٹ اداروں کے معیار کے مطابق بنایا یا جائے گا تاکہ پاکستان کا ہربچہ یکساں قابلیت کا حامل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا منشور استحکام پاکستان اور غریب و متوسط طبقے کے افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن جیتنے کے بعد اس اورنگی کو شہر کے دوسرے پوش علاقوں کے برابر لائیںے گے انشااللہ تعالی ہم ہی ہیں جو اورنگی سمیت اس شہر کی روشنیاں بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے نتائج آنے تک اورنگی والوں یہ آپکا مرکزی آفس ہے،انشاللہ ہم یہاں سے الیکشن میں جیت کی فتح آپکے ساتھ منائیں گے انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کی عوام کو حکمرانوں نے پسماندہ رکھا جس کی وجہ سیناورنگی ٹاؤن کی عوام میں احساس محرومی پائی جاتی انشا اللہ اگر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیاناورنگی ٹاؤن کی عوام کے احساس محرومی کو ختم کریں گے اورنگی ٹاؤن کو خوشحال پاکستان کی علامت بنائیں گے۔