بہاول پور ، متحدہ مجلس عمل اسلام اور اسلام آباد کو ساتھ لیکر چلے گی، ڈاکٹر محمد اشرف

ملکی بحران کا واحد حل غیرجانبدار نگران حکومتکے قیام اورشفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے، ضلعی صدر متحدہ مجلس عمل

اتوار مئی 20:20

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع بہاول پور کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف ،جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اسلام اور اسلام آباد کو ساتھ لیکر چلے گی،دنوں ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں، یہی خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا اور تحریک پاکستان کے دوران پاکستان کا مطلب کیا لا الٰہ الہ اللہ کی نعرے کی بنیاد پر ملک قائم ہوا۔

پاکستان کی بقا وسلامتی اقلیتوں کا تحفظ اور تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی بحران کا واحد حل غیرجانبدار نگران حکومت کاقیام اور صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، تمام اداروں کو بھی اپنے اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کا ممبئی واقعات کے متعلق حالیہ بیان اداروں میں ٹکرائو اور ملک دشمنی کے مترادف ہے،اگر ان کو یہ سب معلوم تھا تو چار سال وزیراعظم رہنے کے وقت کیوں خاموش رہی انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کا سیکورٹی اداروں کیخلاف بیان قومی المیہ ہے، اس سے موصوف کی بھارت نوازی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،،پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کرنے والے ملک کے مخلص نہیں ہوسکتے۔