Live Updates

خیبرپختونخواہ ترقی کےلحاظ سےجنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے

پنجاب میں83 فیصد افراد کا معیارزندگی بہترہے، سندھ میں 67.6،خیبرپختونخوا میں67.1 جبکہ بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد ہے،تعلیم وصحت، ترقیاتی پراجیکٹس میں پنجاب سب سے آگے ہے،یو این ڈی پی کی رینکنگ میں پنجاب کے 6جبکہ کے پی کا ایک بھی ضلع شامل نہیں۔پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 مئی 2018 20:44

خیبرپختونخواہ ترقی کےلحاظ سےجنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2018ء) : خیبرپختونخواہ ترقی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے، پنجاب میں83 فیصد افراد کا معیار زندگی بہترہے، سندھ میں 67.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 67.1 فیصد جبکہ بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد افراد کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ2017ء رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں کی ترقی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بہترین صوبہ ہے۔ جہاں تعلیم ،صحت سمیت ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ ترقی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت کی کاکردگی کی قلعی کھول دی ہے۔

رپورٹ میں صوبوں کی ترقی کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب میں83 فیصد افراد کا معیار زندگی بہترہے، سندھ میں 67.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 67.1 فیصد جبکہ بلوچستان میں صرف 33.9 فیصد افراد کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ2017ء رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں انفرااسٹرکچر، میٹرو بس، اورنج ٹرین سمیت دیگر منصوبے تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہ تمام مکمل ہونے والے پراجیکٹس پنجاب کی پہچان بن گئے ہیں۔ ان پراجیکٹ کی تکمیل سے معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب میں انسانی ترقی کے تصورکو عملی طور پرڈھالا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے6 اضلاع انسانی ترقی کے لحاظ سے یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا انسانی ترقی میں کامیابی حاصل کرنے والا کوئی بھی ضلع رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔

اسی طرح میڈیم ضلعی ترقیات میں پنجاب کے19 اورخیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں جبکہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔جہاں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 78 فیصد ہے۔اسے کے برعکس خیبرپختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہولتوں کا تناسب 73 فیصد ہے۔اسی طرح پنجاب میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی شرح 89 فیصد ،خیبر پختونخوا میں 78 فیصد، سندھ  میں 73 فیصد اور بلوچستان میں یہ شرح 51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب10.1 اورخیبرپختونخوا میں9.7 فیصد ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات