Live Updates

تحریک انصاف کی طرف سے ضلع چکوال کی دوقومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئی23مئی کو انٹر ویو کا سلسلہ شروع ہوگا

راجہ یاسر سرفراز نے کسی بھی حلقے سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی ہے،پی پی21پر شیخ وقار علی ، علی ناصر بھٹی اور چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ پی پی22پر راجہ طارق افضل کالس اور راجہ منور احمد کی درخواستیں ہیں این ای64پر جنرل (ر) مسرور احمد کا نام بھی لیا جا رہا ہے، جبکہ حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے والے سردار غلام عباس جنہوں نے ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اس حوالے سے حلقہ این اے 64پر صورتحال بڑی دلچسپ ہے

اتوار 20 مئی 2018 20:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ضلع چکوال کی دوقومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئی23مئی کو انٹر ویو کا سلسلہ شروع ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ راجہ یاسر سرفراز نے کسی بھی حلقے سے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی ہے اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ2013کے الیکشن میں بھی راجہ یاسر سرفراز نے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی تھی۔

پی پی21پر شیخ وقار علی ، علی ناصر بھٹی اور چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ پی پی22پر راجہ طارق افضل کالس اور راجہ منور احمد کی درخواستیں ہیں۔ این ای64پر جنرل (ر) مسرور احمد کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ جبکہ حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے والے سردار غلام عباس جنہوں نے ابھی تک پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اس حوالے سے حلقہ این اے 64پر صورتحال بڑی دلچسپ ہے۔

(جاری ہے)

پی پی22پر پیر وقار حسین کرولی بھی امیدوار ہیں۔ جبکہ سرداران چکوال کی خواہش ہے کہ اگر ان کا عمل دخل ہو تو وہ چیئرمین راجہ ذوالفقار اسلم ڈلوال کو امیدوار بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پی پی23پر پیر نثار قاسم ، ملک اختر شہباز اور فوزیہ بہرام نے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں حلقہ این ای65میں سردار منصور حیات ٹمن امیدوار ہیں۔ پی پی24پر کرنل سلطان سرخرو کو کسی طرف سے کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔

سردار غلام عباس کے حوالے سے بنی گالہ مکمل طور پر خاموش ہے، راجہ یاسر سرفراز بھی اس حوالے سے بڑا محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے سارا مدعا اپنے قائد عمران خان پر ڈال دیا ہے کہ ان کو جو بھی حکم ہوگا وہ اس پر عمل کریں گے۔ بہرحال ضلع چکوا ل کے عوام کی نظریں 23مئی پر لگ گئی ہیں، سردار غلام عباس پی ٹی آئی میں شامل ہوپائیں گے اور حسب خواہش حلقہ این اے 64 اور پی پی23کا ٹکٹ سردا ر آفتاب اکبر کیلئے حاصل کر سکیں گے یہ وہ دو دلچسپ سوال ہیں جن کا جواب توقع ہے کہ 23مئی تک سامنے آنے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات