حیدرآباد، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہیں،عبدالجبار خان

ہر بار کی طرح اس بار بھی بلوچستان ان کی دہشت گردی کا نشانہ ہے،پاک فوج کے جوانوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، صوبائی رہنماء پا کستان پیپلزپارٹی

اتوار مئی 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بلوچستان ان کی دہشت گردی کا نشانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے جس کے باعث آج پاکستان میں دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں،ا نہوں نے کہاکہ ملک کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اور پاکستان پرامن ملک بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خود اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اب بلاول بھٹو بھی دہشت گردوں کو پورے ملک میں للکار رہے ہیں۔