الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تاخیری حربے استعمال کررہا ہے،سیف اللہ خالد

اتوار مئی 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدرسیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔۔پاکستان کا آئین ہمیں سیاست کرنے کا حق دیتا ہے الیکشن کمیشن ہمیں اس بنیادی حق سے نہیں روک سکتا۔آنیوالے الیکشن میں تمام حلقوں سے امیدوار لائیں گے ۔۔قائد اعظم کے پاکستان کو دفاعی و معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ دورہ بلوچستان سے واپس لاہور پہنچنے پر اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملی مسلم لیگ کے حق میں فیصلہ دیا اور ہماری درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوائی لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے تا حال ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ملکی سیاست میں کردار ادا کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ۔

ہمیں پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات طے کرلی ہے کہ قوم کو جوڑنا ہے، اتحاد قائم اوروحدت کاماحول تشکیل دیناہے، ملک وعوام کی خدمت کرنی ہے اس کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اورنظام ریاست کی اصلاح کرنی ہے، ہم نے لسانیت،صوبائیت،علاقائیت اورشخصی مفادات کے ماحول سے قوم کونکالناہے، ہماری قوم میں اتحاد،اتفاق، پیار،محبت، رواداری،ایثارو قربانی اورباہمی یگانگت کاایک خطرناک خلاپیداہورہاہے، ہم نے ان شاء اللہ اس خلاکوپرکرناہے ،قوم کے نوجوانوں، بزرگوں اوربچوں کوپیارومحبت کے رشتوں میں جوڑنا ہے۔