لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج اسلم شامی سے فراڈ کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج

اتوار مئی 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ماڈل ٹاؤن پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج اسلم شامی سے فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے سابق اسلم شامی نے اپنے دوست وہاڑی کے رہائشی منیر احمد ڈاہا کے ساتھ زمین کا کاروبار شروع کیا، جس میں دوست نے دھوکہ دیا اور کروڑوں روپے کا غبن کر لیا۔

(جاری ہے)

منیر احمد نے معاملات عدالت میں طے ہونے پر اے ٹی سی کے سابق جج اسلم شامی کو ادائیگی کے چیک عدالت کے ذریعے دیئے۔ ایف آئی آر کے مطابق جب مدعی اسلم شامی ایک کڑور دس لاکھ روپے کا چیک کیش کروانے بنک گئے تو وہ باؤنس ہو گیا۔ پولیس نے اسلم شامی کی درخواست پر منیر احمد ڈاہا کے خلاف چیک ڈس آنر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :