امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان مل کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں،پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی

،امریکہ کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ اپنا سفارت خانہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر منتقل کرے،،پاکستان امت مسلمہ کی راہنمائی کیلئے بنا،نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیا،سربراہ سیاسی امور جماعة الدعوة

اتوار 20 مئی 2018 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی نے کہا ہے کہ امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان مل کر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں،کشمیر و فلسطین میں روزانہ بیسیوں لاشیں گررہی ہیں،امریکہ کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ اپنا سفارت خانہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر منتقل کرے،پاکستان امت مسلمہ کی راہنمائی کیلئے بنا،نااہل حکمرانوں نے پاکستان کا وقار مجروح کیا،پاکستان سے بے وفائی کرنے والے نااہل ہو گئے،اللہ تعالیٰ اب پاکستان کو اسکے اصلی وارثوں کو حوالے کررہا ہے، ان خیالات کا اظہارحافظ عبدالرحمان مکی نیPWD میں افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار پروگرام میں علاقہ بھر سے کارکنان مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر جماعة الدعوةاسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ سیاست کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ،سیاست کا مطلب کرسی یا اقتدار کا لالچ نہیں بلکہ سیاست کا مطلب ایک معاشرے کی تشکیل ہے،سیاست انبیاء کا کام ہے جسکا مرکز منبر و مخراب ہے۔

(جاری ہے)

رسول اللہ ﷺ نے مسجد نبوی کو سیاست کا مرکز بنایا جہاں سے تمام فیصلے ہوتے تھے ،انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ عام الناس میں سے لوگوں کو سامنے لائے گی اور پاکستان سے متشدد سیاست کا خاتمہ کرے گی،پاکستان میں اسلامی نظریاتی سیاست کا نفاذ ہوگا،ملی مسلم لیگ بتائے گی سیاست کیا ہوتی ہے ،۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ سینکڑوں کشمیری تحریک آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرگئے اور دوسری طرف قبلہ اول کے تحفظ کے لئے سینکڑوں فلسطینیوں نے اپنی جانیں پیش کیں ،عالم اسلام فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے عالمی سطح پرمضبوط آواز اٹھائے