پاراچنار، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کرم ایجنسی کے انتخابات مکمل

گلاب حسین صدر ، سید نجات حسین شیرازی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے

اتوار 20 مئی 2018 20:50

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ٓآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کرم ایجنسی کے انتخابات مکمل، گلاب حسین صدر ، سید نجات حسین شیرازی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاراچنار پریس کلب میں ایپکا کرم ایجنسی کے جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اراکین اور ممبران نے بھاری تعداد میں شرکت کی اجلاس میں الیکشن کے ذریعے نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں گلاب حسین صدراور سید نجات حسین شیرازی سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے جبکہ دیگر کابینہ میں ابرار حسین جنرل سیکٹری ، عارف حسین ایڈیشنل جنرل سیکٹری ، خادم حسین سینئر نائب صدر دوئم ، ساجد حسین نایب صدر ، معین علی نائب صدر دوئم ، ارشاد علی ڈپٹی جنرل سیکٹری ، سید لائق حسین فنانس سیکٹری ، عادل حسین رابطہ سیکٹری ، محمد حسین پریس سیکٹری اور کفایت حسین آفس سیکٹری منتخب ہوگئے نئے منتخب صدر گلاب حسین نے کہا کہ وہ اپنے تمام تر توانائیوں کے ساتھ کلرک برادری کے حقوق کی تحفظ کریں گے انہوں نے کلرک برادری سے سرکاری ملازمین کی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں تعاون کی بھی اپیل کی