Live Updates

اٹک، تحریک انصاف کا حکومت کے پہلے 100 دن کا جامعہ منصوبہ ملک کی امن و خوشحالی کی ضمانت ہے،بریگیڈیئر (ر) عاصم نواز خان

اتوار 20 مئی 2018 20:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) امیدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 1 بریگیڈیئر(ر) عاصم نواز خان نے کہاکہ تحریک انصاف کا حکومت کے پہلے 100 دن کا جامعہ منصوبہ ملک کی امن و خوشحالی کی ضمانت ہے ملک کو بے دریغ لوٹنے والے درباری اور جعلی جیالوں کو آئندہ عام انتخابات میں وائٹ واش کردیں گے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ ما ہ مبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پوری قوم باریوں کی سیاست کرنیوالوں پر عد م اعتماد کردیا ہے آئند ہ عام انتخابا ت میں واضع اکثریت سے کامیاب ہوکر عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کروائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات