اٹک، آئند ہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سیاست سے آئو ٹ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،محمد سلیم شہزاد

اتوار 20 مئی 2018 20:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد نے کہاکہ آئند ہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سیاست سے آئو ٹ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پوری قوم ملک کو ترقی کی راہ میں گامز ن کرنے والوں خدمت کا ایک بار پھر موقع دیگی جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکا نے والوں کو عبرتناک شکست دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل جنڈ سے آئے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کیساتھ میدان میں اترے گے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے شیر گھر گھر جاکر محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا پیغام پہنچائیں گے ۔