اٹک میں مہنگائی کا طوفان آسمان سے باتیں کرنے لگا

رمضان سے ایک دن قبل ریٹ لسٹ اور پہلے رمضان کی سبزیوں و فروٹ کی فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے

اتوار مئی 20:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) اٹک میں مہنگائی کا طوفان آسمان سے باتیں کرنے لگا رمضان المبارک شروع ہوتے ہی گراں فروشوں نے اشیاء صرف پر اپنے پنجے گاڑ لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوز چور لٹیرے ، منڈی مافیا اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں خوش ربا اضافہ کر دیا ہے رمضان سے ایک دن قبل ریٹ لسٹ اور پہلے رمضان کی سبزیوں و فروٹ کی فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے وہ بھی صرف ایک دن میں گیٹگری اول کے ریٹ پر گیٹگری سوئم کا پھل فروخت کیاجا رہا ہے دو دن پہلے ٹماٹر ، سبزی مرغی ، گوشت اور فروٹ وغیرہ کا ریٹ مناسب تھا لیکن پہلے روزے ہی سے ریٹ کہاں سے کہاں تک پہنچا یہ متعلقہ ادارے کوخبر ہو نہ ہو یہ سلسلہ چلتارہتاہے اور یوں یہ اندھیرنگری چوپٹ راج والا قصہ تروتازہ رہتاہے جب تک ادارے محکمانہ فرائض سے غفلت کے مرتکب ہوتے رہیں گے ظلم اور بربریت کا یہ بازار یونہی گرم رہے گا عوام اس سلسلہ میں ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ ادارے سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ان گراں فروش عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں گے اور اس گراں فروش درندوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دیں عوام محکمانہ کاروائی کے منتظر ہوں گے کہ وہ اس سلسلہ میں کیا گل کھلائیں گے ۔