چنیوٹ، سیا ست دانوں و دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں اور بیرون مما لک اثاثوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں،مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی

لیکن قادیانیوں سے کو ئی پو چھ گچھ نہیں،قا دیانیوں کی اعلیٰ قیادت کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر ان کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

اتوار مئی 20:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ سیا ست دانوں ،وزیر اعظم اور دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں اور بیرون مما لک اثاثوں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن قادیانیوں سے کو ئی پو چھ گچھ نہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جہاں پر 400سے زائد سیاست دانوں اور تاجروں کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں وہاں پر قادیانیوں کو بھی ان تحقیقات میں شامل کیا جائے اور ان سے یہ پو چھا جا ئے کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی اور یہ افرادکیسے آف شور کمپنیوں کے مالک بن گئے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قا دیانیوں کی اعلیٰ قیادت کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر ان کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔