چنیوٹ، انٹیلی جنس بیوروکی جانب سے قادیانیوں کی ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش خوش آئیند ہے،مولانا قاری محمد رفیق نفیسی

خیر مقدم کرتے ہیں اسے بند کیا جائے قادیانی غیر مسلم ہونے کے باوجود خود کو مسلمان ظاہر کر کے پوری دنیا کو دھوکا دے رہے ہیں،سیکرٹری اطلاعات انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان و دیگر علماء کا اجتماع سے خطاب

اتوار مئی 20:50

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) انٹیلی جنس بیوروکی جانب سے قادیانیوں کی ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش خوش آئیند ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں اسے بند کیا جائے قادیانی غیر مسلم ہونے کے باوجود خود کو مسلمان ظاہر کر کے پوری دنیا کو دھوکا دے رہے ہیں قادیانی آئین کے باغی ملک کیلئے بڑا خطرہ ہیں فتنہ قادیانیت کا تعاقب پوری دنیامیں ہر سطح پر کیا جائے گا قادیانی نواز پاکستان کے آئین کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں اس ماہ مقدس کی برکت سے اللہ تعالیٰ منکرین ختم نبوت کو ہدایت عطا فرما ان خیالات کا اظہار پیر طریقت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے رابطہ سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، معروف عالم دین رہنما متحدہ علما دیوبند مولانا قاری عبدالکریم نقشبندی نے ایک اجتماع سے خطاب میں کیا علما نے کہا کہ سیالکوٹ میں غیر قانونی طور پر مرزا غلام قادیانی کی یادگاری تعمیرات قابل مذمت آئین پاکستان سے غداری ہے قادیانی عجائب گھر سے شہر اقبال سمیت پورے پاکستان کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں قادیانیوں کی غیر آئینی سرگرمیاں ملک کیلئے خطرہ ہیں قادیانی جماعت ملک میں توہین آمیز رویہ اور مذہبی انتشار پیدا کر کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے قادیانی اسلام اور قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں جسے وہ سرے سے تسلیم ہی نہیں کر رہے اور مسلسل آئین پاکستان سے انحراف کے مرتکب ہو رہے ہیں حکومت قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائے قادیانی اپنے ارتداد و کفربلکہ زندقہ کو اسلام کے نام پر متعارف کروا رہے ہیں جس سے سوسائٹی میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلنے کا بھی خدشہ ہے انٹیلی جنس بیورو کی سفارشات کی روشنی میں قادیانیوں کی ویب سائٹ کو فوری طورپر بند کیا جائے۔