رائیونڈ، نواز اور عمران دونوںاستحصالی قوتوں کی پیداوار ہیں، رانا جمیل منج

آئندہ عام انتخاب میں استحصالی قوتوں اور غاصبوں کی باقیات کوشکست دیکر عوامی طاقت سے حکومت بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، مرکزی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 20 مئی 2018 20:50

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء این اے حلقہ136 امید وار رانا جمیل منج نے کہا کہ نواز اور عمران دونوںاستحصالی قوتوں کی پیداوار ہیں،آئندہ عام انتخاب میں استحصالی قوتوں اور غاصبوں کی باقیات کوشکست دیکر عوامی طاقت سے حکومت بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، موجودہ کرپٹ حکومت نے ملازموں کو نوکریوں سے فارغ کیا، انشاء اللہ بر سر اقتدار آکر ان کو واپس اسی جگہ پر نوکریاں دیں گے،حکومتی دعووں کا پول کھل گیا ،صنعتوں میں 10گھنٹے بجلی کی بندش ،لوڈ شیڈنگ نے افظار اور سحری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کرپٹ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ملک میں کرپشن سے پاک نظام متعارف کروانے کی جدوجہدکررہی ہے ، وہ ان خیالات کا اظہار انتخابی حلقہ میں ووٹروں ، سپورٹروں، پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کررہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور محنت کشوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیئے جدو جہد کر رہی ہے ، قوم کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے تاکہ ملک میں جمہوریت حقیقی معنوں میں نافذ ہو