فیصل آباد، رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ و تشدد سے باپ بیٹوں سمیت زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گیا

اتوار 20 مئی 2018 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) رقم کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ و تشدد سے باپ بیٹوں سمیت زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گیا ‘ڈائینگ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار افراد زخمی ‘آن لائن کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک 73بٹی کے رہائشی باسٹھ سالہ عباس علی ولد محمد شفیع کا اپنے علاقہ کے اشرف ولد حیدر بندیشہ وغیرہ سے رقم کے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا اسی تنازعہ پر مخالفین نے مویشیوں والے ڈیرے پر بیٹھے عباس کے بیٹے اٹھائیس سالہ قیصر ظہیر کو گولیاں مار دیں عباس اور اسکے دوسرے بیٹے مدثر کو بھی تشدد کانشانہ بنایا ‘تینوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جبکہ جھنگ روڈ پر عبداللہ ڈائنگ فیکٹری کابوائلر پھٹنے سے موٹر مارکیٹ کارہائشی اٹھائیس سالہ شاہد ولد مشتاق بری طرح جھلس گیا ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کا نوے فیصد حصہ جھلس گیا دیگر جھلسنے والے پچیس سالہ محمد بلال ولد محمد ارشد 219ر ب ‘22 سالہ وحید ولد یعقوب سکنہ موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ بیالیس سالہ شاہد کوالائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :