فیصل آباد، گھریلو ناچاقی پر دو شیزہ اور نوجوان نے خود کشی کرلی

اتوار 20 مئی 2018 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) گھریلو ناچاقی پر دو شیزہ اور نوجوان نے خود کشی کرلی ‘تفصیلات کے مطابق منڈی کوارٹر کے علاقہ محمد علی ٹائون گلی نمبر تین کی رہائشی بیس سالہ ارم دختر سلیمان نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلا کیمیکل نگل لیا جس سے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر اسے سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکی جبکہ جوہر کالونی بی بلاک کا رہائشی تیس سالہ صفدر حسین ولد یونس حاجی آبادمیں بیڈ شیٹ کا کام کرتا تھا گزشتہ رات گھریلو حالات سے تنگ آکر اس نے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ‘پولیس نے نعش مارچری منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :