فیصل آباد،تیز رفتار کار کی ٹکر سے نو جوان جاں بحق

اتوار 20 مئی 2018 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تیز رفتار کار کی ٹکر سے نو جوان جاں بحق تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں محلہ طاہر آباد کا رہائشی 22سالہ علی زین ولد حبیب خان گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کام پر جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار کار کے ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا نو جوان جانبر نہ ہو سکی نو جوان کی چند روز بعد شادی تھی ، خوشیوں بھر ا گھر ماتم کدہ بن گیا ۔

متعلقہ عنوان :