فیصل آباد، تھانہ لنڈیانوالہ کے نواح میں حویلی میں سوئے نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 20 مئی 2018 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) تھانہ لنڈیانوالہ کے نواح میں حویلی میں سوئے نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کو موت کے گھاٹ اتار دیا ‘بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 629گ ب کا رہائشی ملیشیاء پلٹ نوجوان عاشق ولد رستم علی اپنی حویلی میں مال مویشی کے پاس سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد کے مارنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ‘پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کوقبضہ میں لیکر نعش کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ‘پولیس مصروف تفتیش ہے ۔