پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے شہری نے خود سوزی کرلی

ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کومعطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم جاری کردیا

اتوار مئی 21:10

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے شہری نے خود سوزی کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے رہائشی اقبال نے کچہری میں خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی ،ْاقبال کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

مرنے سے پہلے اقبال کی ہسپتال میں آخری گفتگو سامنے آئی ہے جس میں اقبال نے کہاکہ تھانہ سٹی لودھراں کے رویہ کے خلاف خود کو آگ لگائی۔ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی نصر اللہ نے میرے بیٹے کے خلاف جھوٹا کیس بنایا اوررشوت لی جب کہ رشوت لینے کے باوجود پولیس نے بیٹے کا جھوٹے کیس میں چالان کردیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کومعطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :